Online Marriage in Urdu
پاکستان میں آن لائن شادی
Online Marriage in Urdu - Online Marriage kiya hai aur
Online Marriage kaise kartay hain?
آن لائن میرج کیاہے ؟ اور آن لائن میرج کیسےکرتے ہیں؟
Online Marriage in Urdu
Online Marriage in Urdu and Online Marriage in Pakistan is a normal matter, nowadays. Online Marriage kiya hai?- Online Marriage kaise kartay hain? Online Nikah Lawyers in Karachi and Islamabad offer online nikah services to Pakistani citizen living worldwide, including Pakistan.
آن لائن میرج کیاہے ؟ اور آن لائن میرج کیسےکرتے ہیں؟
پاکستان میں آن لائن شادی
پاکستان میں آن لائن شادی جسے آن لائن نکاح کے نام سے بھی جانا جاتا ہے پاکستانی قانون کے ذریعے ان پاکستانی شہریوں کے لیے فراہم کردہ ایک موقع ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنی شادی میں شرکت نہیں کر سکتے۔ روایتی شادی میں، شادی کے وقت دولہا اور دلہن دونوں کا موجود ہونا ضروری ہے۔ تاہم پاکستان میں وکیل مقرر کر کے انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن شادی کی جا سکتی ہے۔
پاکستان مسلم فیملی لاء آرڈیننس 1961 اور فیملی کورٹس ایکٹ 1964، سمندر پار(بیرونٕ ملک) پاکستانیوں کو آن لائن نکاح کی یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، اسلامی شریعت (فقہ حنفیہ اور فقہ جعفریہ) آن لائن نکاح کی بھی اجازت دیتی ہے جو اسے قانونی اور شرعی قوانین کے لحاظ سے قابل قبول بناتی ہے۔
آن لائن شادی کے لیے ضروری نہیں کہ میاں بیوی دونوں پاکستانی شہری ہوں۔ بلکہ اگر میاں بیوی میں سے کوئی بھی ایک پاکستانی شہری ہے تو وہ پاکستان میں اپنی آن لائن شادی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے مۤمالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، عراق وغیرہ میں شادی کے لیے دلہن کے ولی کی ضرورت ہے۔ جبکہ پاکستانی شادی کے قوانین میں ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم پاکستانی نکاح نامے میں جو نئی شق شامل کی گئی ہے اس کے مطابق جوڑے کی جانب سے وکیل/ نمائندے کے ذریعے بھی نکاح ہو سکتا ہے۔
پاکستانی قانون کے مطابق پاکستان کا کوئی بھی شہری یا غیر ملکی ایک وکیل مقرر کر کے پاکستان میں اپنی شادی یا نکاح رجسٹر کروا سکتا ہے اور نکاح کے تمام کاغذات اور دیگر متعلقہ دستاویزات حاصل کر سکتا ہے۔

آن لائن شادی کی لوازمات
بیرون ملک مقیم کسی بھی پاکستانی کو پاکستان میں آن لائن نکاح کا موقع مل سکتا ہے۔ تاہم، پاکستان میں اپنی آن لائن شادی کا منصوبہ بنانے سے پہلے کچھ شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔
مرد اور عورت کا بالغ ہونا ضروری ہے یعنی 18 سال یا اس سے اوپر۔ (شادی کی شرعی عمر آغازٕ بلوغت ہے، تاہم پاکستان میں شادی کی قانونی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے)
دولہا اور دلہن کی آزاد مرضی اور رضامندی (شادی میں کوئی دباؤ یا زبردستی شامل نہیں ہونی چاہیے) روایتی شادی کی طرح، آن لائن نکاح دو گواہوں اور قاضی کی موجودگی میں کیاجاتا ہے قاضی کونکاح خواں بھی کہا جاتا ہے۔ آخر میں شوہر نے مہر کی رقم بھی ادا کرناہوتی ہے، جو دولہا اور دلہن کے درمیان باہمی رضامندی سےطے ہوتی ہے۔
آن لائن شادی کا طریقہ کار
نکاح کے بعد ہم آپ کو کیا خدمات فراہم کریں گے۔
:ہم آپ کے آن لائن نکاح کے بعد درج ذیل خدمات فراہم کرتے ہیں
اردو نکاح نامے کی رجسٹریشن کی کاپیاں
نکاح نامہ (شادی کا معاہدہ) نادرا میرج سرٹیفکیٹ (انگریزی اور اردو)
یونین کونسل سے تصدیق نامہ
نوٹری پبلک سے تصدیق نامہ
وزارتِ خارجہ امور سے تصدیق۔
متعلقہ سفارت خانہ سے تصدیق (اگر ضرورت ہو)
پاکستان میں آن لائن شادی کی پیچیدگی
شادی بظاہر ایک سادہ عمل لگتا ہے لیکن اگر آپ پاکستان میں پیشہ ور آن لائن شادی کے وکیلوں کی خدمات حاصل نہیں کرتے ہیں تو آن لائن شادی قدرے پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دو مختلف ممالک آن لائن نکاح کی سرگرمی میں ملوث ہیں اس لیے دونوں ممالک کے شادی کے قوانین اور تقاضوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ آن لائن شادی میں سرکاری حکام کے علاوہ سفارت خانہ بھی شامل ہے۔ اگر آپ پاکستان میں آن لائن نکاح کرتے ہیں، تو بعد میں آپ کو کسی اور ملک کے لیے دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آن لائن شادی یا نکاح کی دستاویزات کے کسی بھی مرحلے میں ایک چھوٹی سی غلطی پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں آپ کی آن لائن شادی کو کالعدم کر سکتی ہے۔
لہذا، تجربہ کار اور پیشہ ور آن لائن شادی کے وکیلوں کی خدمات حاصل کرنا نا غزیر ہے۔ اگر آپ کسی غیر پیشہ ور آن لائن شادی کے وکیل کی خدمات حاصل کرتے ہیں جو آن لائن نکاح میں مہارت نہیں رکھتا ہے، تو وہ آپ کو گمراہ کر سکتے یا آپ کی شادی میں کوئی ضروری قدم یا مرحلہ چھوڑ سکتے ہیں۔ شادی ایک حساس معاملہ ہے اور پاکستان میں آن لائن شادی روایتی شادی سے زیادہ نازک ہے۔ اس لیے کسی غلطی یا کوتاہی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
پاکستان میں آن لائن نکاح میں رائٹ لا ایسوسی ایٹس آپ کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
ہمارے نمائندے سے ابھی رابطہ کریں
دفتتر کے اوقات
پیر تا ہفتہ
اسلام آباد: صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک
کراچی: صبح 10 بجے سے شام 7بجے تک
ہماری سہولیات سے مستفید ہونے کو لیے ابھی بذریعہ فون واٹس اپ یا ایمیل رابطہ کریں
Contact us
Useful links
Recent Article
-
How to get a (NADRA) Computerized Marriage Certificate?
-
NADRA Marriage Certificate OR NADRA Marriage Registration Certificate (MRC)
-
Online Marriage Procedures For Nikah Online via Proxy Marriage in Pakistan
-
A Guide to Court Marriage and its procedure in Pakistan
-
IHC Announces 18 - The Legal Minimum Age of Marriage
-
Minimum age for marriage in Islam
-
Love Marriage in Islam
-
Court Marriage in Pakistan| Growing Trend of Court Marriage in Pakistan
-
Court Marriage | Required Documents for Court Marriage
-
Court Marriage Process-Step by Step Procedure in Pakistan